اسلام آباد (این این آئی)حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے متعدد سائبرکرائم کیے جانیوالے تھے،بھارتی سائبراٹیک کے ذریعے سرکاری
اوردفاعی حکام کے موبائل اورآلات ہیک کرنیکا منصوبہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبرحملوں کوروکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادئیے۔