جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد نے عمران خان سے شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ مانگ لیا

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رضوان رضی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی ٰکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ۔۔۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگی ہے۔ اب دیکھیں شاہ صاحب کی دوبارہ قربانی ہوتی ہے یا معافی ملتی ہے ،خیال رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ظاہری طور پر تو کچھ بھی نہیں ہورہا لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے۔پاکستانی حکام کو سعودی حکومت کی ناراضی کی فکر ستارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے چیئرمین علما پاکستان کونسل علامہ طاہر اشرفی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔اس ساری صورتحال پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی میدان میں آگئے اور ساری صورتحال پر اپنا موقف پیش کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ یقین مانیں پاکستان جب سعودی عرب کے دبائو سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،نیا پاکستان، خودمختار پاکستان ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…