ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ،حکومت کو کھری کھری سنا دی گئیں

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ظلم و نا انصافی اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو روکے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔

2018 میں دوبار اور 2019 میں تین بار ریٹ بڑھا کر لوگوں سے علاج معالجہ کی سہولت بھی چھین لی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویسے ہی غریب عوام کیلئے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ مہنگائی و بیروزگاری اور لاک ڈاؤن نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ اب ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ سے غریب مریض رل گئے ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو غریب مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ صوبائی رہنماء نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے والی ادویہ ساز کمپنیاں االلہ کے عذاب سے ڈریں۔ کورونا و مہنگائی کی آڑ میں غریب مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات سے محروم کرنے کا نوٹس اور حکومت مہنگائی کے خاتمے سمیت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے قوم سے کئے وعدوں پر عمل کرے۔ محمد حسین محنتی نے ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ظلم و نا انصافی اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو روکے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ 2018 میں دوبار اور 2019 میں تین بار ریٹ بڑھا کر لوگوں سے علاج معالجہ کی سہولت بھی چھین لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…