لاہور( این این آئی )جشن آزادی کے موقع پر آزادی ٹرین نہیں چلے گی، ریلوے حکام کی جانب آزادی ٹرین کی تیاری کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آزادی ٹرین چلائی جاتی تھی، آزادی ٹرین پاکستان کے چاروں
صوبوں کی ثقافت اجاگر کرتے فلوٹس پہ مشتمل ہوتی تھی۔ آزادی ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف سٹیشنوں پررکتی تھی، آزادی ٹرین پرتحریک پاکستان کے حوالے سے معلومات ہوتی تھیں، آزادی ٹرین کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں اور شہدا ء کو سلام پیش کرنا تھا۔