جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اظہر علی انگلینڈ سے شکست کی ذمہ داری لینے کو تیار

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں، ووکس اور بٹلر کی پارٹنر شپ ہم سے میچ دور لے گئی۔مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کے بعد آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ

فتح کا کریڈٹ کرس ووکس اور بٹلر کی شراکت کو دینا ہوگا، ایسی اننگز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ اظہر علی نے کہاکہ تیسری اننگز میں بھی بیٹنگ آسان نہ تھی لیکن ہم بڑا اسکور بناسکتے تھے تاہم 277 کا ہدف بھی کافی تھا،میچ میں زیادہ ہمارا پلڑا بھاری رہا، لیکن ایک پارٹنر شپ ہم سے میچ دور لے گئی۔انہوںنے کہاکہ بٹلر نے اٹیک کیا جو ٹیم کے لیے فائدہ مند رہا، قسمت نے بھی انگلینڈ کا ساتھ دیا، کپتانی دیکھنے میں آسان لگتی ہے، ہمیشہ کپتان پرالزام نہیں لگانا چاہیے، جہاں تک ذمہ داری کی بات ہے میں لینے کے لیے تیار ہوں۔کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ 10 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد اب اتنا ضرور پتا چل گیا کہ کرنا کیا ہے، میں ٹیم سلیکشن کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، یہی ٹیم کل تک ہمارے حق میں تھی،میرا فوکس اس سیریز پر ہے،سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں اس پر بہت کچھ آتا ہے، ہمیں اتنا ٹارگٹ دینے کے بعد جیتنا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…