دبئی (این این آئی )دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور 13 اگست تک گاڑیوں اور دیگر اشیاکی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ دبئی میں گرمیوں کا سالانہ فیسٹول 23 واں دبئی سمر سرپرائززجاری ہے۔فیسٹیول کے موقع پر ایک ہفتے کے لیے عوام اور سیاحوں کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان میں کہاگیاکہ ایک ہفتے تک گاڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیاجائے گا
اور اس اسکیم کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔فیسٹیول میں خریداروں کے لیے دیگر اسکیمیں بھی متعارف کروائی گئی ہیں جن میں فری انشورنس، مختلف اشیا کی فری سروس اور گارنٹی کی مدت میں توسیع شامل ہے۔کورونا کے باعث صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جب کہ شاپنگ مالز میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک 12 گھنٹے کی فروخت جاری ہے۔خریدار مختلف مصنوعات کی خریداری پر 25 فیصد سے لے کر 90 فیصد تک کی بچت بھی حاصل کررہے ہیں۔