اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفیٰ کے بعدیہ مشیرا ور کنسلٹنٹ دفتر نہیں آرہے ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت کے مختلف امور پرمشاورت اور نگرانی کیلئے سترہ کنسلٹنٹ و مشیر وں کا تقرر کیا تھا جن میں ڈاکٹر اسرار الحق ، ڈاکٹر طاہر جاوید ، کرم شاہ ، جواد رانا، ڈاکٹر عثمان مشتاق ، سلطان غنی، ایاز کیانی، عمیر صدیقی ،
فہدقیصرانی،ڈاکٹر رضا زیدی، ڈاکٹر احسان احمد ،ڈاکٹر حسن محمود ، ڈاکٹر بسما ، ڈاکٹر عائشہ ، عزیز ، لبنیٰ یعقوب شامل تھے ، ڈاکٹر ظفرمرزا کے استعفیٰ کے بعد مذکورہ کنسلٹنٹ و مشیروں نے وزارت میں اپنے دفاتر آنا چھوڑ دیا اور کام روک دیا ہے ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے تاحال کسی مشیر و کنسلٹنٹ کو برقرار رکھنے کی ہدایت نہیں دی گئی ۔