پاور سیکٹر میں ایک نیا انقلاب ، مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرائے اعلی نے نئی متبادل توانائی پالیسی متفقہ طور پر منظور کر لی

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرا ئے اعلی نے نئی متبادل توانائی پالیسی متفقہ طور پر منظور کر لی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ترمیمی آرڈیننس پر غور کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق کونسل نے وزارت پٹرولیم کو صوبوں سے مشاورت کے بعد آرڈیننس پر کام مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق چشمہ بیراج کا

کے زیریں پورشن کا کنٹرول حوالے کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواست پر غور کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے پنجاب حکومت کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی ،کمیٹی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے شامل ہوں گے ،کمیٹی چشمہ بیراج کے لوور پورشن کا کنٹرول وزارت آبی وسائل سے لے کر پنجاب حکومت کو دینے کے حوالے معاملے کو حتمی شکل دے گی،سی سی آئی نے نیشنل ایجوکیشن کمیشن اور ہیومن ڈیولپمنٹ اینڈ بیسک کمینونٹی اسکول کے مستقبل میں کردار کا جائزہ لیا ،کونسل نے وزارت تعلیم سے معاملات صوبوں کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرا ئے اعلی نے نئی متبادل توانائی پالیسی متفقہ طور پر منظور کر لی،فیصلے سے پاور سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپاہونے والاہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرا ئے اعلی نے نئی متبادل توانائی پالیسی متفقہ طور پر منظور کر لی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ترمیمی آرڈیننس پر غور کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق کونسل نے وزارت پٹرولیم کو صوبوں سے مشاورت کے بعد آرڈیننس پر کام مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق چشمہ بیراج کا کے زیریں پورشن کا کنٹرول حوالے کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواست پر غور کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…