جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے پچاس میگا سکینڈلز کی تفصیلات طلب کر لیں

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے پچاس میگا سکینڈلز کی تفصیلات طلب کر لیں ، جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں ملک میں بدعنوانی کا واویلا ہے نیب خاموش ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو میں بد انتظامیوں اور بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ قوم بدعنوانی کا چرچہ کر کے تھک گئی ہے۔ کراچی میں بدعنوانی کا واویلا ہو رہا ہے اور نیب خاموش ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیا نیب کو کراچی میں چائینہ کٹنگ کی کوئی شکایت نہیں ملی۔ نیب میں 75 فیصد شکایات پلی بارگین کے نتیجے میں ختم ہو جاتی ہیں۔ نیب کی جانب سے ملزمان چھوڑنے کی شرح سب سے زیادہ ہے ، عدالت عظمیٰ نے نیب سے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں بدعنوانی کے پچاس میگا سکینڈلز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مالیاتی بدعنوانی، قبضہ مافیا، اختیارات سے تجاوز کی کیٹیگریز میں میگا سکینڈلز کی تفصیلات چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جمع کرائی جائیں۔ کیس کی مزید سماعت سات جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…