کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل عالمی معیار کا یورو فائیو فیول فراہم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔ ہائی اوکٹین 97 یورو فائیو کراچی میں مخصوص پی ایس اواسٹیشنز پر دستیاب ہے۔ یورو فائیو معیار کے فیول کا استعمال گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کو کم
کرتا ہے جوکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کے ذریعے پاکستان آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے تیزی کے ساتھ ایک پائیدارمستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔