جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ،دونوں کوکیا کام کرنا چاہیے؟شیخ رشید نے منفرد مشورہ دیدیا

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں، انشااللہ عمران خان 5 سال مکمل کریں گے،پندرہ اگست تک اپوزیشن کی اے پی سی نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائیگا ۔

نیب آزاد ادارہ ہے ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ،بیٹے کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے رکھا ہوا ہے۔جمعرات کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ایم ایل ون پروجیکٹ منظور ہو گیا ہے،موجودہ حکومت کا سب بڑا پروجیکٹ یہی ہے،اسی سال ایم ایل ون پروجیکٹ پر کام شروع ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم، وزیراعظم ، آرمی چیف اور اسد عمر کو مبارکباد دیتا ہوں ،ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ نوے فیصد لیبر پاکستان سے ہو گی،ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کو اس منصوبے سے روزگار ملے گا،یہ 1861 سے بنا ہوا ٹریک ہے جس پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں،اب سگنل سسٹم بھی آٹومیٹک ہو گا ،حادثے سے پہلے ٹرین رک جایا کریگی۔ انہوں نے کہاکہ میرے 14 سال ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس کے لئے گزر گئے ،راولپنڈی میں دو یونیورسٹیاں ہم نے بنا دی ہیں ،کوشش کریں گے ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے،میں نے اپنی زندگی کا اصل حصہ اس منصوبے کو دیا ،اگر منصوبے کا ایک ٹینڈر دیا گیا تو تین سال میں بھی منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے۔

اگر ٹینڈر دو تین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال لگ جائیں گے ، چینی ایک جن قوم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ عمران خان کے نصیب میں لکھا تھا کہ وہ یہ ٹریک بنائے ،ریلوے ٹریک 71 فیصد آبادی کے درمیان میں سے گزرتا ہے ،اس ٹریک پر لوگ فٹبال کھیلتے ، جنازے بھی پڑھتے تھے ،پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ٹریک کرائے پر دیں گے جو اپنی ٹرین لانا چاہے لا سکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ،بیٹے کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پندرہ اگست تک اپوزیشن کی اے پی سی نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائے گا ،شہباز شریف اب کوئی تعویذ دھاگا کرے ،نیب آزاد ادارہ ہے ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے ،چینی اسکینڈل میں بھی ہمارے لوگوں کو بلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے 4 سے 5 ماہ بہت اہم ہیں، اپوزیشن کا جلد مطالبہ ہوگا کہ نیب ختم کرو لیکن ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…