جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ:914 وی آئی پیزکی حفاظت کیلئے ساڑھے3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ میں ہزاروں پولیس اہلکار حکمرانوں اور وی آئی پیزکی حفاظت کرتے ہیں۔ کراچی میں 914 وی آئی پیز نے 3523 پولیس گارڈز اور160 پولیس موبائلز پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پولیس گارڈز رکھنے والوں میں سندھ کی 36 حکومتی اور دیگرشخصیات شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی حفاظت کے لئے 13 اہلکار اور ایک پولیس موبائل جبکہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے لئے 17 اہلکار اور ایک پولیس موبائل وقف ہیں۔وزراء میں سب سے زیادہ پولیس گارڈز وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن کے پاس ہیں جن کی تعداد 28 ہے اور ان کے ساتھ 3 موبائلیں ہمہ وقت دوڑنے کے لئے تیار رہتی ہیں۔ ورکس اینڈ سروسز کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کے ساتھ 19 اہلکار اور 2 موبائلیں تعینات ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی کے پاس 16 اہلکار اور ایک پولیس موبائل موجود ہیں۔صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری نے 14 اہلکار اور دوپولیس موبائلوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔جیل خانہ جات کے
مزید پڑھیے: جاپان کی مشہور بلی مر گئی، آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت
وزیر منظور وسان اور تعلیم کے وزیرنثار کھوڑوکے ساتھ 14 ،14 پولیس اہلکار اور ایک ، ایک پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ اوسطاً ہر اہلکار 20 ہزارروپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتا ہے۔3523 پولیس اہلکاروں کو تنخواہ کی مد میں ماہانہ 7 کروڑ4 لاکھ روپے جبکہ سالانہ 84 کروڑ55 لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ ان962 شخصیات کے ساتھ 3523پولیس اہلکاروں کے علاوہ 160 پولیس موبائلز دوڑتی ہیں۔ہر پولیس موبائل کوروزانہ اوسطا10 لیٹریعنی 300 لیٹرماہانہ پیٹرول بھی ملتا ہے جس کی ماہانہ مالیت41 لاکھ 81 ہزارروپے جبکہ سالانہ مالیت5 کروڑ1 لاکھ روپے بنتی ہے۔ہر پولیس موبائل کی قیمت20 لاکھ سے زائد ہے اور 160 پولیس موبائلز کی مجموعی قیمت 32 کروڑروپے بنتی ہے۔ہر گاڑی کی دیکھ بھال پراوسطا ماہانہ10 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں یعنی 160 پولیس موبائلز پر ماہانہ16 لاکھ روپے اور سالانہ 1 کروڑ 92 لاکھ لاگت ا?تی ہے۔ان تمام اعدادوشمار کو جمع کرلیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ 3523افراد کی سیکورٹی پر ماہانہ7 کروڑ61 لاکھ روپے اور سالانہ91 کروڑ41 لاکھ وپے سے زائد خرچ کئے جاتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…