ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

datetime 6  اگست‬‮  2020 |

گلگت (این این آئی)گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھرائو کیا اور خوب توڑ پھوڑ مچائی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لیے دھکمیاں دیں۔درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس

سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھرائو کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…