جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امارت عجمان میں واقع مصروف مارکیٹ میں خوف ناک آتشزدگی کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں ؟حکام نے ابتدائی تفصیلات جاری کردیں

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں شامل امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عجمان کے محکمہ شہری دفاع کے ایک ذریعے نے صحافیوں کو بتایا کہ بازار شعبی کے نام سے سبزی اور پھل منڈی میں آگ لگنے کے بعد شعلے اور سیاہ دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور وہ پورے بازار کو خالی کرانے کے لیے امدادی کام کررہی ہیں۔آگ بجھانے والا عملہ بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور بازار میں لگی خوف ناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔اس ذریعے نے بتایا کہ چار مختلف محکموں کی ٹیموں کو بھی فائر فائٹروں کی معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔عجمان کے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر امدادی ٹیمیں ابتدائی دو تین گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں ناکام رہتی ہیں تو پھر ہمسایہ امارتوں سے بھی امدادی ٹیموں کو طلب کیا جاسکتا ہے۔تاہم حکام نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ عجمان کی اس مارکیٹ میں کیسے آگ لگی ہے اور یہ آنا فانا کیسے پھیل گئی ہے۔دم تحریر آتش زدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…