کورونا وائرس نے نصف صدی سے بچھڑی بہنوں کو ملادیا

5  اگست‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں کورونا کی بیماری نے نصف صدی سے بچھڑی ہوئی 2 بہنوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کیا جو ایک دوسرے کو برسوں سے تلاش کررہی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نبراسکا سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ ڈوروس کریپین رواں سال مئی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں اور بیماری کے نتیجے میں دن بدن کمزور ہوتی چلی گئیں،

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بحالی صحت کے لیے وہ ایک مقامی طبی مرکز میں داخل ہوگئیں۔سی این این کے مطابق اسی طبی مرکز میں 53 سالہ بیو بورو 2 دہائیوں سے طبی معاون کا کام کررہی تھیں جو کہ ڈورس کریپین کی سوتیلی بہن تھیں۔ایک دن بیو بورو نے دورس کا نام مریضوں کے چارٹ میں دیکھا۔اس بارے میں خاتون نے کہا کہ میں نے سوچا، اوہ میرے خدا، یہ تو میری بہن لگتی ہے۔27 جون کو بیو بورو نے ڈورس سے رابطہ کرکے تصدیق کی کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔ان دونوں بہنوں کے باپ ایک ہیں مگر مائیں الگ الگ ہیں اور 53 سال بعد ایک دوسرے سے ملیں، یعنی بیو بورو کی 53 سالہ زندگی میں پہلی بار۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان دونوں کی پرورش نبراسکا میں ہوئی تھیں اور وہ ایک دوسرے کے عرصے سے تلاش کررہی تھیں اور کورونا وائرس کے نتیجے میں یہ ممکن ہوگیا۔اب ڈورس کریپین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جس تکلیف کا انہیں سامنا ہوا وہ ایک رحمت ثابت ہوئی کیونکہ وہ اپنے خاندان کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملاپ نے سب تکلیفوں کو بھلا دیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…