وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کاحکم، بڑا سرپرائز دینے کا بھی اعلان کر دیا 

4  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے موثر مہم چلائی جائے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے-وزیر اعلی عثمان بزدارنے اس ضمن میں

صوبائی وزیر صنعت و پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کے سربراہ اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہاہے کہ ضلع کی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اوراشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے- ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں متعلقہ اضلاع میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں گی جبکہ پرائس کنٹرول ٹاسک فورس مصنوعی مہنگائی کے ایشو کے پائیدار حل کے لئے موثر اقدامات تجویز کرے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کو گراں فروشوں کے سپرد نہیں کیا جاسکتا، غفلت قطعا برداشت نہیں کروں گا- عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ صوبہ بھر میں مہنگائی،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا- گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے قانون ہی نہیں سماج کے دشمن ہیں – سرپرائزچیکنگ کرکے اشیائے ضروریہ کے نرخ کا خود جائزہ لوں گا، کوتاہی ثابت ہوئی تو قطعاً معاف نہیں کروں گا- دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں عوام کوریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا-

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…