جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’مطاف کعبہ میں تنہا عبادت کرنے والی دنیاکی خوش قسمت ترین خاتون ‘‘ حج کے دوران ایسی تصویرمنظرعام پرآئی جسے دیکھ کر ہر مسلمان کے دل میںکیا خواہش پیدا ہو گئی ؟ جانئے

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حج کے دوران ایسی تصویرمنظرعام پرآئی جس میں مطافِ کعبہ میں تنہا خاتون عبادت میں مصروف عمل ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔کورونا وبا کے باعث رواں سال علامتی حج کیا گیا اوراس دوران دلچسپ و منفرد مناظرعکس بند ہوئے جوعام حج میں نا ممکن ہوتے ہیں

جہاں ہرجگہ ایک جم غفیرنظرآتا ہے۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جنہیں دیکھ کرہرمسلمان کے دل میں چاہ پیدا ہوئی اس کوبھی یہ پرسکون لمحات نصیب ہوں۔ اسی طرح حج کے دوران لی گئی ایک ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے۔تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون خانہ کعبہ کے سامنے اکیلی عبادت میں مصروف ہیں اوراس وقت ان کے سوا مطافِ کعبہ میں کوئی دوسرا شخص دکھائی نہیں دے رہا۔ ایسے منفرد لمحات حضرت آدم علیہ السلام کے روئے زمین پرآنے کے بعد شاذونادر ہی رونما ہوئے ہیں کہ کسی مومن نے تنہا کعبہ کا طواف کیا ہو۔واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس دوران حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…