ابوظہبی (این این آئی)دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمدنے نائیجیریا کی خاتون اور اس کے چار نومولود بچوں کے میڈیکل بل اداکرکے ان کی ہسپتال سے جان چھڑوا دی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نائیجیریا کی 29سالہ خاتون نے یکم جولائی کو دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو جنم دیا وہ سی سیکشن کے ذریعے 31 ہفتے پہلے پیدا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا۔بچوں کے والد نے بتایا کہ
ان کے پاس خاندان کے لیے کوئی انشورنس نہیں تھا اور بچوں کی پیدائش سے لے کرڈسچارج تک ہسپتال اخراجات 4لاکھ درہم سے زائد ہوچکے تھے۔ ایسے میں دبئی میں مقیم افراد نے ان کی مدد کی لیکن صرف 42 ہزار درہم ہی جمع کیے جاسکے۔اس صورتحال میں دبئی کے ولی عہد آگے آئے اور اپنے دفتر کو حکم دیا کہ وہ اس غریب خاندان کی مدد کریں جس کے بعد خاتون اور 4 بچوں کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔