جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان نے بڑی عید پر مداحوں کو تحفہ دیدیا

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار و موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے بڑی عید پر مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے نیا گانا غم عاشقی تیرا شکریہ ریلیز کردیا۔راحت فتح علی خان کی جانب سے رومانوی گیت کو ریلیز کرنے سے قبل گزشتہ ماہ جون میں دعائیہ کلام اے خدا ہمیں بخش دے بھی

ریلیز کیا گیا تھا۔استاد راحت فتح علی خان نے اے خدا ہمیں بخش دے 13 جون کو ریلیز کیا تھا، جسے کورونا کی وبا کے باعث بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی،اے خدا ہمیں بخش دے‘ دعائیہ کلام کو کورونا کی وبا کی وجہ سے ہی ریلیز کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ سے ہی خبریں تھیں کہ راحت فتح علی خان ایک رومانوی گانا بھی جلد ریلیز کریں گے۔دو دن قبل ہی راحت فتح علی خان نے غم عاشقی تیرا شکریہ کا ٹیزر جاری کیا تھا، جس سے شائقین نے خوب سراہا تھا اور 30 جولائی کو گلوکار نے ٹوئٹر پر نئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔غم عاشقی تیرا شکریہ کی شاعری معروف رومانوی شاعرہ پروین شاکر کی ہے، تاہم گانے کو مزید اچھا بنانے کیلئے اس میں دوسرے بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔غم عاشقی تیرا شکریہ کی موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے ، مذکورہ گانے کو سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے، جو اس سے قبل بھی گلوکار کے متعدد مقبول گانے پروڈیوس کر چکے ہیں۔گانے کو یوٹیوب سمیت دیگر میوزک چینلز پر ریلیز کیا گیا ہے اور گانے جاری ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور شائقین نے غم عاشقی تیرا شکریہ کو گلوکار کی جانب سے مداحوں کے لیے عید کا خوبصورت تحفہ قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…