جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

برٹش ائیرویز کا ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن ) برطانوی ائیرلائن برٹش ائیرویز نے صرف ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش ایئر ویز کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اورلندن کیدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ سفر کے دوران مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا. ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا،

برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔ترجمان برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے متعدد پائلٹس کو جعلی لائسنس پر معطل کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں موجود کئی پائلٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ۔دوسری جانب یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پر عائد پابندی کے بعد اب بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کیلئے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیرلائن کی جاب سے متبادل ذرائع سے مسافروں کو پاکستان سے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر تک براہ راست لے جایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے برطانیہ کیلئے 14 اگست سے پروازوں کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ عید کے بعد پروازوں کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مزید تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جعلی پائلٹس کے معاملے کے باعث یورپی یونین اور امریکا کے علاوہ برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ برطانوی ائیرلائن برٹش ائیرویز نے صرف ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…