پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نیب کے پاس نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی تحقیقات کا تجربہ، تحقیقات کا جائزہ لینے کا بھی کوئی پیمانہ نہیں، سپریم کورٹ شدید برہم

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی تحقیقات کا تجربہ۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے نیب مقدمات میں تاخیر کیس کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ صلاحیت ہے نہ ہی تحقیقات کا تجربہ ہے اور تحقیقات کا جائزہ لینے کا بھی کوئی پیمانہ نہیں۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے، چیئرمین نیب

کو مرتب ریفرنس کا خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نیب 30 روز میں ریفرنس پر فیصلہ کو یقینی بنائے، فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب، آفیشل اور پراسیکیوشن ٹیم ہے، چیئر مین نیب اگر سمجھے کہ ان کی ٹیم کا تجربہ مسئلہ ہے تو تبدیل کردیں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب اپنے رولز مرتب کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرے، چیئرمین نیب آئندہ سماعت پر تحریری جواب دیں،سیکرٹری قانون نے نئی 120 عدالتوں کی کابینہ سے منظوری لے کر ججز کی تعیناتی کا بیان دیا، نئی 120 احتساب عدالتوں میں ججز نیب ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…