ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پولیس امسال مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی خدمت کرے گی۔ مکہ پولیس سے منسلک افنان نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حج موسم میں ڈیوٹی دشوار ہوتی ہے- حج موسم میں ڈیوٹی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے چلتا ہے- یہ عام ایام کی ڈیوٹی اور حج ایام کی ڈیوٹی میں بڑا فرق ہے۔افنان نے بتایا کہ مکہ مکرمہ لیڈیز پولیس کی پہلی کھیپ سے اس کا تعلق ہے-
حج موسم میں عازمین کی خدمت کرکے فخر محسوس کررہی ہوں۔اریج نے کہا کہ میں انگلش لٹریچر میں بی آ نرز ہوں- دراصل میرے والد کویت کی جنگ آزادی میں زخمی ہوگئے تھے- میں اپنے ابا کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پولیس میں آئی ہوں میری آرزو ہے کہ وطن عزیز کی دیگر لڑکیوں کے لیے مثال بنوں اور وہ بھی وطن اور معاشرے کی خدمت کے لیے آ گے آئیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں