اسلام آباد(نیوزڈیسک )کینسر، ایڈز،اور ایبولا؛ دور حاضر کے مہلک ترین امراض ہیں۔ موخرالذکر دو بیماریاں لاعلاج ہیں جب کہ کینسر بھی تیسرے مرحلے میں لاعلاج ہوجاتا ہے۔دنیا بھر کے سائنس ان مہلک امراض کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بالآخر اب شمالی کوریا کے سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایسی کرشماتی دوا تیار کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں جو ان تینوں جان لیوا بیماریوں کا علاج ہے!یہ دعوی شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے توسط سے سامنے آیا ہے۔شمالی کوریا کے سائنس دانوں نے کینسر، ایڈز اور ایبولا کا توڑکرنے والی دوا کرشماتی دوا تیار کرلی ہے۔ یہ دوا کیمیائی کھاد اور دیگر اجزا کے آمیزے ملی مٹی میں اگائی گئی جن سنگ نامی جڑی بوٹی سے تیار کی گئی ہے۔ تاہم بہ طور کھاد استعمال کیے جانے والے اجزا کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق حیرت انگیز دوا کو Kumdang-2 کا نام دیا گیا ہے۔ دوا محلول کی شکل میں ہوگی اور اسے انجکشن کے ذریعے متاثرہ مریض کے جسم میں داخل کیا جاسکے گا۔کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق سرکاری سائنس داں ڈاکٹر جون سنگ ہو نے دوا کی تیاری کے مراحل کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا، محققین نے دوا کی تیاری کے لیے نایاب ارضی عناصر ( rare earth elements) کو جن سنگ میں داخل کیا۔ اس مقصد کے لیے ان عناصر پر مشتمل کھاد مٹی میں ملائی گئی جس میں جن سنگ کاشت کی گئی تھی۔ دوا کا انجکشن ان ہی پیچیدہ مرکبات سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دوا انسانی جسم کے دفاعی نظام کو حیران کن قوت بخشتی ہے، جس کی وجہ سے جسم مہلک ترین امراض کے خلاف مزاحمت کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے Kumdang-2 کی ویب سائٹ بھی بنادی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق دوا کا تجربہ افریقا میں ایڈز کے مریضوں پر کیا گیا۔ 56 فی صد مریض دوا کے کرشماتی اثرات کی بہ دولت ایڈز سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے جب کہ 44 فی صد کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔شمالی کورین سائنس داں کے مطابقKumdang-2 کینسر کا بھی شافی علاج ہے، مگر اس ضمن میں انھوں نے مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی کہ آیا کینسر کے مریضوں پر اس دوا کا تجربہ کیا گیا تھا یا نہیں۔عالمی سطح پر شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا۔ وجہ یہ ہے کہ ماضی میں بھی اس ملک کے آمر حکمرانوں کی جانب سے ناقابل یقین اور مضحکہ خیز دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ مثلا یہ کہ شمالی کوریا کے آنجہانی حکمران اور موجودہ آمر کم جون ان کے والد کم جونگ ال جادوئی طاقتوں کے مالک تھے، اسی لیے انھیں ٹوائلٹ جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ نیز یہ کہ کم جونگ ال کی پیدائش شمالی کوریا کی پہاڑی چوٹی پر ہوئی تھی، اور عین پیدائش کے وقت آسمان پر دہری قوس قزح اور ایک نیا ستارہ نمودار ہوگیا تھا۔ تاہم شمالی کوریا کے ریکارڈ کے مطابق آنجہائی حکمران نے سائبیریا میں جنم لیا تھا۔
شمالی کوریاکے سائنس دانوں کاکینسر،ایبولاکی دواتیارکرنیکادعویٰ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر یہ خواتین بال کھول کر کیا عجیب حرکتیں ...
-
انڈونیشیا کا 8.1 ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ خطرے میں پڑگیا
-
بابا وانگا کی وہ وارننگ جوسچ ثابت ہوئی
-
نامناسب انداز میں کیوں چھوا، اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا
-
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کاپہلگام حملے کے بعد انڈیا کا’خفیہ‘ دورہ
-
راولپنڈی ، 69 سالہ بزرگ کزن سے زیادتی کے ملزم کو 15سال قید کی ...
-
“میں تمہیں گولی مار دوں گا، یہ جہاں ملے اسے کوڑے لگائے جائیں” مولانا عبدالعزیز ...
-
بھارت نے ترکیہ کو بھی حملے کی دھمکی دیدی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا،جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا،بھارتی وزیرِ دفاع راج ...
-
اداکارہ پریتی زنٹا معروف کھلاڑی گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے کے سوال پر ...
-
بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر یہ خواتین بال کھول کر کیا عجیب حرکتیں کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر جاری ہنگا...
-
انڈونیشیا کا 8.1 ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ خطرے میں پڑگیا
-
بابا وانگا کی وہ وارننگ جوسچ ثابت ہوئی
-
نامناسب انداز میں کیوں چھوا، اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا
-
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کاپہلگام حملے کے بعد انڈیا کا’خفیہ‘ دورہ
-
راولپنڈی ، 69 سالہ بزرگ کزن سے زیادتی کے ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی گئی
-
“میں تمہیں گولی مار دوں گا، یہ جہاں ملے اسے کوڑے لگائے جائیں” مولانا عبدالعزیز نے مفتی ق...
-
بھارت نے ترکیہ کو بھی حملے کی دھمکی دیدی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا،جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا،بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی دوبا...
-
اداکارہ پریتی زنٹا معروف کھلاڑی گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے کے سوال پر بھڑک اٹھیں
-
بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس
-
دو روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
-
ملک بھر میں شدید گرمی،ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا