ارطغرل غازی کے بامسی کا پاکستانی مداح کو جواب سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

26  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)شہرہ آفاق تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کرنے والے نورالدین سونمیر نے پاکستان مداح کے محبت بھرے پیغام کا جواب دیا ہے۔مداحوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ شخصیات سے بات چیت کریں اور اْن سے اپنی محبت کا اظہار کریں اور جب کسی مداحوں کی یہ خواہش پوری ہوجاتی ہے تو

اْنہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اْن کا کوئی خواب پورا ہوگیا ہو۔ایسا ہی ایک خواب حمزہ نامی پاکستان لڑکے کا بھی پورا ہوا ہے جو کہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار بامسی ( نورالدین سونمیر ) کا بہت بڑا پْرستار ہے اور اس پاکستان مداح نے بامسی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اْنہیں اپنا پیغام بھیجا۔حمزہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اسلام علیکم! مجھے اْمید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، میں حمزہ ہوں، میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔پاکستانی مداح نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ آپ میرا پیغام پڑھیں گے یا نہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کی پوری کاسٹ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور آپ سب کے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔حمزہ نے لکھا کہ ’ارطغرل غازی پورے پاکستان میں مقبول ہوگیا ہے اور تمام پاکستانی اس ترکش سیریز اور اْس کے کرداروں کو بیحد پسند بھی کر رہے ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اْمید ہے کہ آپ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستانی مداح کے محبت بھرے پیغام کا جواب دیتے ہوئے بامسی ( نورالدین سونمیر ) نے لکھا کہ ’مجھے آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے، اس محبت بھرے پیغام کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘ترک اداکار نے لکھا کہ ’انشاء  اللہ ّمیں جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اْردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اور اِس سیریز نے پاکستانیوں کو اپنی سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…