منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

60فیصد معلومات چوری میں چینی کمپنیاں ملوث ہیں، امریکہ نے الزام عائد کر دیا

datetime 25  جولائی  2020 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے جلو میں واشنگٹن نے بیجنگ کے لاف ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں 60 فی صد حساس معلومات کی چوری میں چینی کمپنیاں ملوث ہیں۔یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ پہلے امریکا نے اپنے ہاں ایک چینی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے چین نے ملک کے جنوب مغربی شہر چینگدو امریکی قونصل خانے

کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا نے چین پر معلومات چوری میں تمام سرحدیں عبور کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے بیجنگ کے خلاف مہم شروع کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی معلومات کی 60 فیصد چوری کا تعلق چینی کمپنیوں کے ساتھ ہے۔ بیجنگ کے ساتھ ان کے ملک کا رشتہ 40 سال سے اسٹریٹجک مقابلہ کر رہا ہے۔امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے چینی عہدیداروں کو ان کے مکروہ اور مجرمانہ سلوک سے آگاہ کیا ہے۔ چین کیساتھ سفارتی تعلقات برابری کی بنیاد پر نہیں چل رہے۔ ہم نے چینیوںکو اپنے ہاں کام کی جتنی آزادیاں دیں اتنی امریکا میں ہمیں نہیں دی گئیں۔امریکی وزارت انصاف کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ہیوسٹن میں بیجنگ قونصل خانہ امریکا میں تحقیقی مراکز میں کام کرنے والے چینی ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔وزارت انصاف نے کہا کہ قونصل خانہ گروپوں کو امریکی سرزمین پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ قونصل خانے کی بندش کا فیصلہ درست تھا چینیوں کا کا طرز عمل نا مناسب ہے۔  امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے جلو میں واشنگٹن نے بیجنگ کے لاف ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں 60 فی صد حساس معلومات کی چوری میں چینی کمپنیاں ملوث ہیں۔یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ پہلے امریکا نے اپنے ہاں ایک چینی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے چین نے ملک کے جنوب مغربی شہر چینگدو امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…