بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کروناوائرس کیخلاف پاکستانیوں نے اپنے اندر مزاحمت پیدا کر لی پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی ، کورونا وائرس کی دوسری لہر آئی تو اس وقت پاکستانیوں کی کیا پوزیشن ہو گی؟ ڈاکٹر شمسی نے قوم کو خوشخبری سنا دی

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک تہائی شہریوں نے اپنے اندر کورونا کے خلاف مزاحمت پیدا کر لی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کراچی میںکورونا کے کم کیسز کی

وجہ شہریوں میں اینٹی باڈیز کا بننا ہے اور یہ ایک ٹیسٹنگ مرکز کے ڈیٹا پر ریسرچ کے نتائج ہیں جو صرف مردوں کے ٹیسٹ کے ڈیٹا پر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اکثر افراد میں کورونا کی علامات سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اینٹی باڈیز بن گئی ہیں جو کورونا کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعویٰ کیا کہ 70 فیصد شہریوں میں اینٹی باڈیز بن جائیں تو شہر ہرڈ امیونیٹی بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ تک ’’ہرڈ امیونیٹی‘‘ کا کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ابھی صرف علامات والے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔جب کورونا وائرس کی دوسری لہر آئے گی تو اس وقت تک شہریوں میں قوت مدافعت بڑھ چکی ہو گی جو آسانی سے اس وائرس کا مقابلہ کر سکیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…