واشنگٹن( آن لائن ) امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ امریکہ نے ویزہ فراڈ کے الزام میں 3 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد پر مبینہ طور پر چین کی افواج سے روابط پر جھوٹ بولنے کا الزام ہے۔ مذکورو گرفتاریاں سائنسدانوں کے سان فرانسسکو کے چینی قونصلیٹ میں روپوش ہونے کے بعد
عمل میں آئی ہیں۔امریکی سیکیورٹی ادارہ ایف بی آئی ایک اور چینی باشندے کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق چینی فوجی سائنسدانوں کو امریکہ بھیجنے کا یہ ایک منصوبہ ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ ہیوسٹن میں قائم چینی قونصلیٹ کو بند کرنے کا حکم دے چکی ہے کیونکہ قونصلیٹ کے ذریعے امریکی معلومات چوری کی جا رہی تھیں۔