بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد ، شاندار فیصلہ

datetime 24  جولائی  2020 |

لاہور (این این آئی) پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بوڑد رائے ناصر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام، ملکی سلامتی، امن عامہ اور اخلاقیات کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں ہوسکتا لہذا قانون کے مطابق یہ پانچ چیزیں غلط ہونے پر کتاب پرپابندی ہوگی۔رائے ناصر کا کہنا تھا کہ

پنجاب کے نجی سکولوں میں اس سے قبل بھی 100 سے زائد کتابوں پر پابندی لگا چکے ہیں جن میں قومی سالمیت کے حوالے سے متنازع مواد شائع کیا جا چکا ہے۔شائع ہونے والے کتب میں میں بھارت کے خلاف ہمارا جھگڑا کشمیر کا ہے اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا ہے یہاں تک کہ غزوہ احد کے بارے بے شمار ناقابل برداشت باتیں شائع ہیں۔ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آکسفورڈ کی کتابوں میں پاکستان کو بہت برا ملک دکھایا گیا ہے جبکہ بھارت کو ہم سے بہتر اور اچھا ملک دکھایا گیا ہے، کیمبرج کی کتابوں میں بچوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دی جارہی ہے اس لیے نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار سے زائد کتابوں کو چیک کرنے جارہے ہیں کیوں کہ بڑے اسکولوں میں بچوں کی ان کتابوں کے ذریعے تربیت کی جارہی ہے۔تاہم اس تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اب قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بوڑد رائے ناصر نے احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ بارھیں جماعت تک کوئی کتاب اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جائے گی۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بوڑد رائے ناصر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام، ملکی سلامتی، امن عامہ اور اخلاقیات کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں ہوسکتا لہذا قانون کے مطابق یہ پانچ چیزیں غلط ہونے پر کتاب پرپابندی ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…