واشنگٹن (این این آئی)حال ہی میں ایک اورامریکی اخبارنیویارک پوسٹ میں تفصیلی تحقیقاتی مضمون شائع ہوا جس میں فاضل مضمون نگار نے انکشاف کیا کہ نیو یارک ٹائمز کے مالکان بھی غلام رکھتے اور ان کی خریدو فروخت کرتے تھے۔ اس خاندان نے امریکی کنفیڈریشن کی حمایت کی تھی اور امریکا میں ہونے والی خانہ جنگی میں بھی حصہ لیا تھا۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق اوکس سلزبرجر خاندان جو نیو یارک ٹائمز کا مالک تھا
اس کے اپنے غلام تھے۔ انیسوی صد میںیہ خاندان امریکا کی کنفیڈریشن کا بھی حامی اور ہمدرد سمجھا جاتا تھا۔نیویارک پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ اوکس سلزبرجر کنبہ کا غلامی اور کنفیڈریسی کا رشتہ ایڈلوف اوکس اور اس کی والدہ برتھا لاوی اوکس سے تھا۔ 1893 میں اخبار خریدنے کے بعد اوکس نے نیو یارک ٹائمز پر خاندانی ملکیت کا آغاز کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی والدہ کے گھر میں غلام تھے اور انہوں نے خانہ جنگی میں حصہ لیا تھا۔