نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) لداخ میں چین کے ہاتھوں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوںکے ہلاک ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے مذاکرات ناکام ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، بھارت کی سرحد کے ساتھ چین نے چالیس ہزار فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول پر پہنچا دیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے بھارتی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ
چین اور بھارت ایل اے سی سے فوج ہٹانے پر گفت و شنید کر رہے ہیں، اسی دوران خبریں مل رہی ہے کہ مشرقی لداخ میں چین نے مزید چالیس ہزار سے زائد فوجی ایل اے سی پر پہنچا دیئے ہیں، چین نے سرحد پر دفاعی سسٹم، آرٹلری سمیت دیگر اہم ہتھیار بھی پہنچا دیے ہیں۔دونوں ممالک میں تاحال کشیدگی میں کمی نہیں ہو سکی ہے۔