ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ بینک کا متبادل،چین کا خواب پورا ہوگیا

datetime 29  جون‬‮  2015 |

بیجنگ (نیوزڈیسک)ورلڈ بینک کا متبادل،چین کا خواب پورا ہوگیا،پاکستان نے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کر دیئے،پاکستان نے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔ اس سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ تقریب میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک 57 بانی رکن ممالک سے مندوبین نے شرکت کی۔ سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد اسحاق ڈار نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2014ءمیں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے قیام کے سمجھوتے کے بعد تقریباً آٹھ ماہ کے مختصر عرصہ میں معاہدہ پر رکن ممالک نے دستخط کئے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان نے تمام مراحل پر فعال کردار ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے قیام سے خطے میں وافر بچتوں کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا اہم پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس سے علاقائی معیشتوں کو پائیدار اور تیز ترقی کے حصول میں مدد ملے گی جو عالمی معیشت کے لئے اہم ہے۔
مزید پڑھیے: انٹرنیٹ کیفے میں خاتون نے بچے کوجنم دیدیا
انہوں نے کہا کہ توانائی اور مواصلات کے انفراسٹرکچر کی ترقی خطے کی ضرورت ہے۔ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک خطے کے وسائل کی ضروریات پوری کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کی تین ارب سے زائد آبادی کو منسلک کرے گا۔ خطے کے ممالک میں تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں اور معیشتوں کے مابین مسابقت کو فروغ ملے گا جس سے خوشحالی آئے گی۔ دریں اثناءوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے قیام پر مبارکباد دی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے وفد کے ہمراہ وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی پاکستانی وفد میں شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…