منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سوئمنگ پول میں دیر تک نہاناآنکھوں کے لئے نقصان دہ

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) سوئمنگ پول میں دیر تک نہاناآنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے ،سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد آنکھیں سرخ ہونا معمول کی بات ہے جس کی وجہ سوئمنگ پول میں شامل کلورین کو ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اب ماہرین اس کی وجہ سوئمنگ پول میں پیشاب کی موجودگی کو قرار دے رہے ہیں۔امریکا میں سینٹرفار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے لوگوں کی جانب سے پیشاب کرنے کا مسئلہ اتنا گھبمیر ہوگیا ہے کہ اس کے خلاف ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔ دوسری جانب سوئمنگ پول میں پیشاب کے ساتھ ساتھ انسانی فضلہ، پسینہ اور جلد کے خلیا ت بھی موجود ہوتے ہیں جو سوئمنگ پول کو ایک بہت بڑے نیلے رنگ کے بیت الخلا میں تبدیل کررہے ہیں جس سے آنکھوں میں جلن، کھانسی اور ناک بہنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں.سوئمنگ پول میں جراثیم ختم کرنے کے لیے کلورین عام استعمال کی جاتی ہے اور جب یہ انسانی پیشاب سے ملتی ہے تو سائنوجن کلورائیڈ کیمیکل بنتا ہے جس کا اثر آنسوگیس کی طرح ہوتا ہے جو آنکھوں، ناک اور پھیپھڑوں میں جلن پیدا کرتا ہے۔ ماہرین اسی لیے سوئمنگ پول کو سائنوجن کے زہریلے گڑھے قرار دے رہے ہیں جس سے صحت پر مضر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں کیونکہ سائنوجن کلورائیڈ کو جنگ میں استعمال ہونے والا کیمیائی ہتھیار بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔سوئمنگ پول ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…