پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’بھارتی آرمی کا مورال ٹوٹ چکا،، انڈیا ایران افغانستان سے بے دخل‘‘ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں کم حوصلہ ہیں‘‘بھارت نے کشمیر کے علاقوں سے متعلق کیا اعلان کر دیا ؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخارجہ میں وزیر خارجہ کا میٹریل ہی نہیں ، عمران خان کو وہ وزیر نہیں چاہئیںجو ڈلیور نہ کر سکیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کنفیوژ ہے، کوئی صورتحال کو ٹھیک نہیں کر رہا

، یہ بات ایکسپرٹس کہہ رہے ہیں ، پاکستان کی کوئی سفارتی مہم نہیں اور اس کے پیچھے امریکی دبائو ہے کہ کوئی سفارتی مہم نہ چلائی جائے ، کہتے ہیں وزیر خارجہ سے کسی نے پوچھا تو اس نے کہا مہم کیلئے پیسے نہیں ، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اپنی جائیداد دیتا ہوں ، وہ سفارتی مہم چلائیں ، میرے جیسے لاکھوں لوگ ہیں جو اپنا سب کچھ دے دینگے ، کشمیر میں جھونپڑیاں اگ رہی ہیں ، انڈیا سے مزدور لائے گئے ہیں ۔ بھارت نے اعلان کیا ہے جس علاقے کو وہ چاہیں فوجی علاقہ قرار دینگے اور فوج اسے استعمال کر سکے گی ۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کوئی پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، بھارتی آرمی کا مورال ٹوٹ چکاہے ، انڈیا ایران افغانستان سے بے دخل ہو گیا لیکن ہماری اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں کم حوصلہ ہیں ، کشمیر آزاد ہونا ہے ، علی گیلانی کے پائے کا لیڈر دنیا نے دیکھا نہیں ، دوہری شہریت سے یہ کیسے ثابت ہوسکتاہے کہ کوئی شخص بدنیت اور بے ایمان ہے ، زلفی بخاری نے احسن اقبال کیخلاف بہت سخت بیان دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ پاکستان کے بارے میں ایسے بات کرتے ہیں جیسے یوگنڈا کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہو، عمران خان اچھا حکمران ہے نہ بن سکتا ہے ۔ سسٹم بیٹھ چکا ہے ، اس کی سرجری ضرورت ہے ، ریلوے میں شیخ رشید نے کرپشن نہیں کی ، مائنس ون تب ہو گا جب کوئی اس کا متبادل ہو ، اپوزیشن والے اللہ کے فضل سے سارے ہی کرپٹ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…