منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے جے ایف 17 خریدنے والی نائیجیرین فضائیہ کے پائلٹس نے پاکستان میں ٹریننگ شروع کردی

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیرین ایئر فورس نے پاکستان سے 22 طیارے حاصل کرلیے ، مزید سولہ طیاروں کا معاہدہ طے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل صدیق ابوبکر نے اپنے گزشتہ ایک بیان تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

نائیجیرین ایئر فورس نے پاکستان سے 22طیارے خرید لیے ہیں جبکہ مزید 16طیاروں کا معاہدے طے ہو گیا ہے ۔ جس میں 12 سوپر ٹکانو ایئر کرافٹس ہوں گے، تین جے ایف 17 جنگی جہاز جبکہ ایک ایم آئی171ای ہیلی کاپٹر ہوگا۔جے ایف 17 کی ٹریننگ حاصل کرنےکیلئے نائیجیرین ایئر فورس کے اہلکار پاکستان پہنچ چکے ہیں ، جلد ہی عملے کی ٹریننگ شروع کی جائے ۔ سوپر ٹکانو ایئرکرافٹس کو 2022 سے نائیجیرین ایئر فورس کو دیئے جائیں گے جبکہ جے ایف 17 طیارے رواں برس نومبر میں نائیجیریا کے سپرد کیے جائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نائیجیرین ایئر کرافٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بڑھانےکیلئے 25گرائونڈ طیاروں کو گزشتہ پانچ سالوں میں دوبارہ ایکٹیو کیا ہے ، جن میں ایک حساس طیارہ اے ٹی آر 42شامل ہے ۔ ائیر ماشل صدیق ابوبکر نے نائیجیرین ایئر فورس کو اپنے حالیہ کامیاب آپریشنز پر مبارک باد دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…