ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں میں10فیصد اضافہ اور بجلی بلز میں ٹی وی فیس100روپے کرنے پر پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل ، فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کے وفاقی حکومت کیجانب سے ادویات کی قیمتوں میں10فیصد اضافے اور بجلی کے بلز میں ٹی وی فیس100روپے کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء ،ادویات، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ورنہ عوام سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیںگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت ملک کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلا رہی ہے۔ اس لئے گندم، چینی، آٹے، بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات اور ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کی امیدیں بھی چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کے  تبدیلی سرکار کی ایجنڈا مافیا کو فائدہ پہنچانا اور ملک سے غریب عوام کا خاتمہ ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو بہتر علاج کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اور وفاقی حکومت ٹیکسز وصولی میں ناکامی کی وجہ سے وہ بوجھ عوام کے جیب پر ڈال رہی ہے اس لئے وفاق کو عوام کے جیب پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام کو مسائل میں الجھا کر حقیقی ایشوز سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ  پی ٹی آئی سرکار کو عوامی ایشوز سے بھاگنے نہیں دینگے وفاقی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف چاہتے ہیں مگر عمران خان ملک میں لڑا اور حکمرانی کرو والی پالیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک طرف کھانے پینے کی اشیاء مہنگی تو دوسری طرف بجلی گیس، ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کرکے وفاقی حکومت سندھ سے ووٹ نہ ملنے کا انتقام لے رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پی ٹی آئی سرکار سندھ اور سندھ کی عوام کو ہر طرح سے نشانہ بنا رہی ہے جبکہ بنی گالا سے بجلی جاتی نہیں اور سندھ میں بجلی آتی ہی نہیں یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے  وزیراعظم عمران خان ملک کو آمرانہ طرز پر چلانا بند کریں ورنہ عوام تنگ آکر سول نافرمانی نہ شروع کریں۔انہوں نے کہا کے اب تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی شرمسار ہوچکے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے اب ملک بھر کی عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے عمران خان ملک پر رحم کرو اور ملک کی جان چھوڑو۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم عمران خان آمروں سے سبق سیکھیں اگر وہ ملک پر مزید مسلط رہے تو ان کا حشر بھی پرویز مشرف سمیت دیگر آمروں جیسا ہوگا۔ اس سے پہلے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے وزیراعظم استعیفی دیں اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…