اسلام آباد ( آن لائن ) زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 162.5 ملین ڈالرکا اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10 جولائی 2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 18.952 ارب ڈالر
ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.054 ارب ڈالر رہا۔ بینکوں کے پاس محفظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.897 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.790 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔