لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو( نیب)کی دستاویزات کے مطابق منظور پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں ڈالر منتقل ہوئے ۔ایک نجی ٹی وی نے نیب دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منظور پاپڑ فروش کے نام سے ایک کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار435 امریکی ڈالرزمنتقل ہوئے۔ 12ٹرانزیکشن کے ڈالرزکی قیمت پاکستانی کرنسی میں8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار141 روپے بنتی ہے۔منظور پاپڑوالے کے نام سے 12 ٹرانزیکشن2007-08ء میں ہوئیں۔
ٹرانزیکشن سلمان، حمزہ اور رابعہ عمران کے اکائونٹس میں ہوئیں۔سلمان شہباز کے اکائونٹ میں9لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 روپے بنتی ہے۔حمزہ شہباز کو ایک لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر منتقل ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ ایک لاکھ 24 ہزار 155 روپے جبکہ رابعہ عمران کے اکائونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے۔