بھارت میں سونے کے بعد ہیروں کے ماسک فروخت ہونے لگے

16  جولائی  2020

نئی دہلی (این این آئی) سنارنے ہیروں سے لدے ماسک کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے سے 45 لاکھ روپے قیمت متعارف کرادی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور شہری مختلف رنگوں اور طرز کے

ماسک پہن رہے ہیں۔تاہم زیورات کی ایک دکان میں ہیروں سے بنے ماسک ڈیڑھ لاکھ روپے سے 4 لاکھ بھارتی روپے میں دستیاب ہیں۔دکان کے مالک دیپک چوکسی نے بتایا کہ کپڑوں سے ماسک حکومت کی ہدایات کے مطابق بنائے جاتے ہیں، ماسک میں سونے کے ساتھ امریکی ہیرے استعمال کیے جارہے ہیں اور اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا ماسک سفید سونا اور اصلی ہیروں سے بنایا جاتا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔دکاندار نے کہا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب ایک گاہک نے کہا کہ دلہن اور دولھے کے لیے منفرد ماسک بنائیں، جن کی شادی گھرکے اندر ہورہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ڈیزائنرز سے ماسک تخلیق کرنے کو کہا اور گاہک نے اس کو خریدا، جس کے بعد ہم نے وسیع پیمانے پر ماسک بنائے کیونکہ لوگوں کو آنے والے دنوں میں ضرورت ہوگی۔دیپک چوکسی کا کہنا تھا کہ اصلی اور امریکی ہیروں کو سونے کے ساتھ ان ماسکس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسک میں استعمال ہونے والا ہیرا اتار کر دوسرے زیورات میں استعمال ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…