اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا تصاویر جعلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جنت مرزا نے کہا کہ پہلے ان کا گانا آرہا تھا تو اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیاپھر جس دن گانا آیا اس دن اکاؤنٹ کو بین کروادیا۔ اب فلم آرہی ہے تو تصاویر فوٹو شاپ کرکے لگائی جارہی ہیں۔ ’’اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر
پکچرز لگا رہے اسی کی عزت کا خیال کرلو‘‘جنت مرزا نے اپنی 2019 میں وائرل ہونے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہیں یہ تصاویر لگا کر شرمندہ کیا گیا اور اب دوبارہ ان کا کسی اور لڑکی سے چہرہ بدل کر گندا کیا جارہا ہے۔ٹک ٹاک گرل نے کہا کہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو جو بھی ان کا نام لے کر شیئر کرے گا وہ خود اس کے انجام کا فیصلہ کریں گی، ” میرا اللہ جانتا ہے میں کیسی ہوں؟میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔