لاہور( این این آئی )پنجاب میں نان ٹیکس ریونیو کے حجم میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی اداروں کو متحرک کردیا گیا،ہائوسنگ اینڈ اربن پلاننگ کولاہور سمیت پنجاب بھر میں 35 کروڑ روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رواں سال نان ٹیکس ریونیو کے اہداف مکمل نہ ہونے پر حکومت پنجاب نے صوبائی اداروں کو مزید متحرک کرتے ہوئے نئے مالی سال میں نئے اہداف دیئے ہیں جس پر تمام صوبائی ادارے نان ٹیکس کی مد میں صوبائی خزانے
کو ریونیو جمع کرکے دیں گے ۔اسی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں 35 کروڑ روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کا ٹاسک صوبہ محکمہ ہائوسنگ کو دیا گیا ہے ۔گزشتہ مالی سال میں محکمہ ہائوسنگ کو پلاٹ کی فروخت پر 41 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا ت تاہم محکمہ ہائوسنگ صرف 29 کروڑ روپے مالیت کے پلاٹ فروخت کرسکا تھا ۔محکمہ ہائوسنگ کو سیٹلائٹ ٹائون اسکیم سے نان ٹیکس کی مد 12 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کرنے کا ہد ف دیا گیا ہے جو اس نے حاصل کر لیا تھا ۔