بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

عبداللہ شاہ غازی ،لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات فوری کھولے جائیں،ثروت اعجاز قادری کا مطالبہ

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی ،لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات فوری کھولے جائیں ،مزارات کھلنے پر زائرین حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونگے سینیٹائزر وال تھر و گیٹ نصب کئے جائیں گے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کا 10اگست کو عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگا ،محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ مزارات اولیاء کی بندش

ختم کرکے فوری کھولنے کا اعلان کریں ،وزیر اعلیٰ سندھ ،محکمہ اوقاف اور کمشنر کراچی سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے مزار کھولنے اور سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائیں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت سندھ بھر میں مزارات کی بند ش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،اہلسنت کے مطالبہ کو فوری تسلیم کرتے ہوئے مزارات اولیاء کو زائرین کیلئے کھولا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم اور اوور بلنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دے ،ملک پہلے ہی معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار اور عوام کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے شدید مالی بحران میں مبتلا ہیں ،حکومت اور قومی ادارے غریبوں کو معاشی مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں ،بدامنی پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ملک بھر میں مکمل اور پائیدار امن چاہتے ہیں ، آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،قانون کی بالادستی ہوگی تو جرائم کا خاتمہ اور دہشتگردی کرنیوالے سلاخوں کے پیچھے ہونگے ، حکومت معاشی استحکام اور خوشحالی کیلئے عوام دوست پالیسیاں مرتب کرئے ،بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے واپس لئے جائیں ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضرورت اشیاء کو سستا کیا جائے ،ملک کی خوشحالی وترقی اور استحکام کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت عوام کی سوچ وامنگوں کے تحت فیصلے کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…