اوکاڑہ(این این آئی) پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے بیچ بازار درگت بنا ڈالی اور الزام لگایا کہ جمال نامی شخص جائیداد کا جھانسہ دیکر خواتین سے شادی کرنے کے بعد کچھ عرصہ بعد طلاق دے دیتا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہری کو پانچویں شادی مہنگی پڑ گئی۔
چوتھی بیوی حمیرا نے شوہر کی بیچ بازارپٹائی کر ڈالی اور پہلی 3 بیویوں کے نکاح نامے اورطلاق نامے بھی ساتھ لے کر آئی۔چوتھی بیوی کے مطابق اس کے خاوند نے پانچویں شادی 13سالہ لڑکی سے کی اور الزام لگایا کہ جمال نامی شخص خواتین کو جائیداد کا جھانسہ دیکر شادی کرتا تھا اور کچھ عرصہ کے بعد ہی طلاق دے دیتا تھا۔