لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن قبل ازقت
27 جولائی کو ہی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کیلئے محکمہ خزانہ نے اے جی آفس کو ہدایت کر دی ہے۔