لاہور(این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گرمی کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے
قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نو ٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی و سرکاری دونوں سکولوں پر ہوگا۔