جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

باکمال لوگوں نے ایک اورلاجواب چاندچڑھادیا

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) باکمال لوگوں نے ایک اورلاجواب چاندچڑھادیا۔قومی ایئرلائن سے تعلق رکھنے والے باکمال لوگ آئے دن کوئی نا کوئی ایسا کارنامہ سر انجام دیتے رہتے ہیں جس سے وطن عزیز کی عزت میں اضافے کے بجائے اس کی ناموس خاک میں ملتی ہے ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملے کے متعلقہ حکام لاکھوں روپے تنخواہ لینے کے باوجود سعودی عرب میں اپنے عملے کی آمدورفت کی تجدید کرانا ہی بھول گئے اور نتیجے میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ گزشتہ رات قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 759 لاہورسے جدہ پہنچی تو طیارے کے عملے کو پتہ چلا کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ان کی آمد ورفت کی اجازت کی تجدید ہی نہیں کرائی، سعودی حکام نے قانون کے مطابق عملے کو روک لیا جس پر قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے نا صرف سعودی حکام سے تحریری طور پر معذرت کی بلکہ فی کس 3 ہزار ریال جرمانہ بھی ادا کیا۔ جس کے بعد ہی باکمال لوگوں کو ہوٹل جانے کی اجازت ملی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ ضرور پیش آیا تھا تاہم معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے گئے ہیں، اس واقعے کا عمرہ آپریشن پراثرنہیں پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ ایسے آپریشنل معاملات کے ذمہ دار جی ایم سینٹرل کنٹرول کی ہوتی ہے جس کی سیٹ کئی ہفتوں سے خالی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…