جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی فرماں رواشاہ سلمان کا زبردست اعلان پاکستانیوں سمیت تمامم غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع فیس بھی اگلے 3مہینوں کیلئے بالکل معاف

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ۔شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس

کے آن لائن تجدید ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے متعلق متعدد فیصلے کیے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…