لاہور( این این آئی)ریلوے انتظامیہ نے لاہور براستہ فیصل آباد کراچی، ملتان کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ٹرین کو بند کرکے کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر منجودھڑو ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شالیمار ٹرین سے عام
مسافروں کے ساتھ تاجر برادری کو خاطرخواہ سہولت ہے۔شالیمار ٹرین بند ہونے سے صبح کے اوقات میں لاہور، فیصل آباد،ملتان،لودھراں،رحیم یارخان، بہاولپور،سمہ سٹہ اور نواب شاہ کے مسافر اور تاجربرادری شدید مشکلات کا شکار ہو گی ۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ٹرین کو بند کرنے کیلئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔