بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رکنیت ختم کرنے پر عظمیٰ کاردار نے بھی خاموشی توڑ دی ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی خاتون رہنما و رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی رکنیت ختم کرنے سے متعلق پارٹی قیادت نے آگاہ نہیں کیا۔ عظمیٰ کاردار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں میڈیا کے ذریعے پارٹی رکنیت سے معطلی کی خبر ملی ہے۔عظمیٰ کاردار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وکلاء سے مشورے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گی۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمی کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت موخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی۔ تمام ثبوت اور شواہد کے معائنے اور عظمی کاردار کے موقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب قائل ہے کہ انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمی کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایان شان نہیں رہا۔ چنانچہ عظمی کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔تحریک انصاف کے حکم نامے میں اعلان کیا گیا ہے کہ عظمی کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں رہیں تاہم وہ قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمی کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت موخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…