ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پٹرول قیمتوں میں کمی اور اضافے کی ٹائمنگ غلط عمران خان کے قریبی ساتھی نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس تھری سے سسٹم لپیٹا جائیگا، ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہی ہم مائنس ون ہیں،عمران خان میں جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں،اپوزیشن نے جو کام کرنا ہے وہ وزراء کررہے ہیں ،اپیل کرتا ہوں پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔

اپوزیشن پر سنگین کیسز ہیں جان نہیں چھوٹے گی،ریلوے میں کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوائے جارہے ہیں ، تین بار وفاقی وزیر رہا ہوں، ایک انجکشن نہیں مل رہا تھا ،کورونا وباء بہت خطر ناک بیماری ہے ،اللہ کسی دشمن کو بھی یہ بیماری نہ لگائے ،پٹرول قیمتوں میں کمی اور اضافے کی ٹائمنگ غلط اور سازش تھی ،ق لیگ کہیں نہیں جارہی ، کھانا کھائیں یا نہیں کھائیں ووٹ تو دیناہے، ہفتہ کے روز لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا،حکومت کیخلاف سازش کے تحت پٹرول مہنگا کیا گیا،عمران خان بہت محنت کررہے، اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں۔10سال میں پہلی بار ریلوے میں انقلابی بہتری آئی ہے ریلو ے میں کرپشن کر نیوالوں کے خلاف کیس نیب کو بھجوا رہے ہیں، ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روز گار ملے گا اور یہ سب میر ٹ پر ملے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، عمران خان بہت محنت کررہے ہیں اور جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپیل کرتا ہوں پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔

اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو جو وفاقی وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں، اپوزیشن منی لانڈر اور کرپٹ ہے جو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اب گیند ہمارے پاس ہے اور ہم نے ڈلیور کرنا ہے اور عمران خان کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، میری اور شہباز شریف کی پارٹی ایک ہی ہے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی ہوئی ہیں۔

اتنے سنگین کیسز ہیں کہ ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔بلاوی بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت میں بلاکر کیوں مارا جائے گا، انہوں نے ساری قوم کو لوٹ کرمارڈالا ہے،ملک کا تین بار وزیر رہ چکا ہوں لیکن کورونا کی بیماری میں مجھے ایک انجکشن پانچ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا، این ڈی ایم اے کے جنرل افضل نے مجھے بندوبست کرکے دیا ، کورونا بہت سنگین اور خوفناک بیماری ہے۔

یہ بیماری اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لگائے اور شہباز شریف کو بھی صحت دے، پاک فوج کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ کررہی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بے وقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنیکاوقت نہیں تھا، جب وقت نہیں تھا تو پٹرول کی قیمت کم کی، جب وقت نہیں تھا اور بجٹ پاس ہونے والا تھا تو ایک سازش کے تحت 25 روپے قیمت بڑھا دی تاکہ بجٹ کی منظوری میں مسائل پیدا ہوں، یہ سارے سازشی لوگ ہیں، ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ق لیگ کہیں نہیں جائے گی، عشائیے میں شرکت سے کیا فرق پڑتا ہے ووٹ دینے کے لیے تو موجود تھے، میں کھانا کھا کر دوں یا بغیر کھائے ووٹ تو دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے، چینی کے کیس سنجیدہ ہوسکتے ہیں، میں نے چینی کی برآمد کی مخالفت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…