منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کی ٹکٹیں طے شدہ قیمت سے کم میں فروخت کرنے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا، پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ ویجلینس کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلز آفس سیالکوٹ میں مسافر وں کو طے شدہ قیمت سے کم پر ٹکٹیں بیچ کر 62 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ ویجلینس نے کارروائی کر کے پی آئی اے سیلز آفس سیالکوٹ

میں کیا گیا فراڈ پکڑ لیا اور جعلسازی سے جاری کیے گئے ٹکٹ منسوخ کر دیے۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عاصم امتیاز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کیا جب کہ لاک ڈاؤن سے پہلے بک کیے گئے تمام کم قیمت ٹکٹ روک دئیے گئے تھے تاہم پی آئی اے سیالکوٹ کے عملے نے مبینہ طور پر رشوت لے کر 48 مسافروں کو خصوصی پروازوں کیلئے پرانی قیمت پر ہی ٹکٹ جاری کر دیے، یہ ٹکٹ سیالکوٹ سے میلان، بارسلونا اور دیگر ممالک جانے والی شیڈول پروازوں کے لیے بک کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق یہ ٹکٹ 25 اور 26 جون کو رات گئے گھر کے کمپیوٹر سے غیر قانونی طور پر بار کوڈ لگا کر جاری کیے گئے اس طرح کئی مسافر پرانی قیمت پر حاصل کیے گئے ٹکٹ پر بیرون ممالک جانے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ پی آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ملوث عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جا ر ہی ہے اور انکوائری ایف آئی اے کے سپرد بھی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کے 262 پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا انکشاف بھی ہوچکا ہے۔  پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ ویجلینس کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلز آفس سیالکوٹ میں مسافر وں کو طے شدہ قیمت سے کم پر ٹکٹیں بیچ کر 62 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…